کراچی (صباح نیوز)پاکستان کو چین سے 70کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی۔ رقم پاکستان کو ری فنانسنگ کی مد میں فراہم کی گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی ترقیاتی بینک نے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردی۔ اسٹیٹ بینک نے بھی چین سے70 کروڑ ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی۔
خیال رہے کہ 22 فروری کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ روز مرکزی بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کیدوران مجموعی طور پر 62 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے