ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان رہا


کراچی(صباح نیوز)ڈالر مزید سستا ہو گیا ،سٹاک مارکٹ میں ملاجلارجحان رہا ۔

کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے کم ہونے کے بعد 260 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہو کر 269 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آ رہا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 21 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 859 پر آ گیا۔