پشاور(صبا ح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا اور صوبائی حکام نے شرکت کی ۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اجلاس میں صوبے میں سکیورٹی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی۔ صدر مملکت کو دہشت گردی کی وجوہات اور روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر صدر مملکت نے خیبر پختونخوا پولیس سمیت سکیورٹی اداروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔۔۔