فروری 2022 سے پہلے سرکاری ملازمین کو فوری ریلیف دیا جائے گا ۔ شوکت ترین


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو شوکت فیاض احمد ترین مشیر خزانہ  نے مکمل طور پر یقین دھانی کرائی ہے کہ فروری 2022 سے پہلے، پہلے سرکاری ملازمین کے ساتھ 11فروری2021کو ہونے والے معاہدے کی روح کے مطابق ملازمین کو فوری  ریلیف دیا جائے گا ۔ جبکہ انہوں نے باقی ماندہ مسائل کو پے اینڈ پینشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بجٹ سے پہلے حل کیے جانے کا اعادہ کیا۔

ان خیالات کااظہار شوکت ترین نے چیف کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان علی باجودہ اور دیگر افراد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات کے دوران رحمان علی باجوا نے تفصیل کے ساتھ ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے مسائل اور ملازمین و حکومت کے مابین واں سال 11 فروری ہو ہونے والے تحریر ی معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں اب تک کی پیش رفت سے مشیر خزانہ سے گفتگو کی جس میں تنخواہوں میں تفریق کو ختم کرنا، گریڈ ایک سے16تک اپ گریڈ یشن،ایڈہاک الانسز کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرنا،ٹائم اسکیل پروموشن اور مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں اور پینشن  میں خاطر خواہ اضافہ شامل ہے ۔

مشیر خزانہ نے مکمل طور پر یقین دھانی کرائی ہے کہ فروری 2022 سے پہلے، پہلے سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے معاہدے کی روح کے مطابق ملازمین کو فوری  ریلیف دیا جائے گا ۔ جبکہ انہوں نے باقی ماندہ مسائل کو پے اینڈ پینشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بجٹ سے پہلے حل کیے جانے کا اعادہ کیا۔

مشیر خزانہ کی یقین دہائی پر وفد نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اور اس کے ساتھ، ساتھ اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اگر آئی ایم ایف نے ملازمین کے د یرینہ مسائل میں رکاوٹ ڈالی تو ملازمین حکومت کے حق اور آئی ایم ایف کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے لازمی دھرنا دیں گے۔