سعودی عرب نے بھی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

انٹرنیٹ فوٹو

ریاض: سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے امریکا کی دوا ساز کمپنی فائزر کی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے فائزر کے فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر ویکسین کے مثر اور محفوظ ہونے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دوا کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے اور اب ویکسین درآمد کی جائے گی۔

سعودی حکام کے حکام کا کہنا ہے کہ شعبہ صحت کے متعلقہ حکام اب ویکسین کی درآمد کا عمل شروع کریں گے اور مملکت میں ویکسین کی آنے والی ہر کھیپ کے نمونوں کا استعمال سے قبل تجزیہ کرے گی تاکہ اس کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید: کراچی میں کورونا سے مزید 3ڈاکٹرز جاں بحق

وزارت صحت سعودی عرب میں ویکسین کی آمد کی تاریخ کا اعلان کرے گی اور درآمدی تقاضوں کی تکمیل کے بعد اس کے استعمال کا آغاز کرے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے مملکت میں مقیم ہر فرد کو کرونا وائرس کی ویکسین مفت مہیا کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔