جنوبی وزیرستان:فورسز کا آپریشن،خودکش بمبار ہلاک


وانا (صباح نیوز)جنوبی وزیرستان میں فورسز کے ایک آپریشن میں خودکش بم بار ہلاک ہوگیا۔

سپنکئی کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، جس میں  خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہوگیا۔

قبل ازیں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشت گرد لوگر افغانستان سے پاکستان آ یا تھا جو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللہ عرف لالہ اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا اور سکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں بھی ملوث تھا۔