کیٹگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت


اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی)اومی کرون وائرس کے شکار ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت دے دی۔

کورونا کے باعث پابندیوں کے شکار ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

این سی او سی نے کیٹگری سی ممالک میں پھنسے شہریوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین سرٹیفکیٹ، ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پورا کرنا ہوں گی، اکثر ممالک میں 15سے 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن شروع نہیں ہوئی۔ ایسے بچوں کو یکم دسمبر کے بجائے 31جنوری 2022 تک سفر کی اجازت ہوگی۔پاکستان نے کیٹگری سی میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔