کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع دکی میں مشکوک گاڑی روکنے پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دکی میں پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر کار میں سوار مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہل کار جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔