کوہاٹ (صباح نیوز)کوہاٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا ایک پروگرام سے واپس پیدل اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔
واقعہ کوہاٹ میں تھانہ صدرکی حدود جرما پل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوا جب کہ اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نعش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے بتایاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔