اسلام آباد(صباح نیوز)بجلی کمپنیوں نے صارفین سے17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنیکی اجازت مانگ لی۔بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی۔
نیپرا اتھارٹی 22 فروری کو بجلی کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گی جس کے بعد فیصلہ کرے گی۔لیسکو نے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ، گیپکو نے6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ وصولی کی اجازت مانگی ہے۔فیسکو کی صارفین سے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے وصولی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔میپکو نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو کی 1 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ وصولی کی درخواست کی ہے۔