سراج الحق کا الخدمت ویمن ونگ کی صدر کلثوم فاطمہ رانجھا کے والد اکرم رانجھا کے انتقال پر اظہا رتعزیت


لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق بیوروکریٹ، اخوت کے ڈائریکٹر سلیم رانجھا اور الخدمت ویمن ونگ پاکستان کی صدر کلثوم فاطمہ رانجھا صاحبہ کے والد اور تحریک اسلامی کے دیرینہ ساتھی بزرگ رہنما اکرم رانجھا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ منصورہ میں اور تدفین ان کے آبائی علاقہ سرگودھا میں کی گئی۔ جماعت اسلامی کے نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر قائدین نے بھی اکرام رانجھا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔