بلوچستان ، بس اور ٹرک میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی


واشک (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

لیویز کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کی واشک کے علاقے بسیمہ میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور 15 زخمیوں کو سول ہسپتال بسیمہ میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے بتایا جا رہا ہے۔