کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی وحق دوتحریک کے قائدین کو قید میں ڈال کر گوادر میں دفعہ 144 لگا کر ٹرالرزو بارڈر مافیاز کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دی گئی ہیں اوراس ظلم کے خلاف بولنے پر FIR اور احتجاج پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگاکر مظلوم کا راستہ روک کرکس کی خدمت ہورہی ہے دھرنے پر رات گیے حملہ کرنے کے بعد فورسزنے گوادر میں چھاپوں کے دوران گھروں میں لوٹ مار کے دوران قیمتی اشیاء موبائل فون ،جیولری ،موٹرسائیکل ،گاڑیاںغائب کیے جو تاحال واپس نہیں ہوئے یہ کوئی غیر قانونی ممنوعہ اشیاء تو نہیں تھی لوٹ مار،چھاپے ،گرفتاریاں ،تشدداورمقدمات سے حالات خراب ،نفرت تعصب ،ردعمل اوراحساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے ۔ چھاپوں کے دوران گوادرکے مائوں بہنوں پر ہاتھ اُٹھاکر ،غلیظ گالیاں دیکر ناقابل معافی جرم کیا گیا جس پر حکمران سیکورٹی فورسزاور حکومت کومعافی مانگنی چاہیے ۔گوادر کی آگ کو یوتھ فیسٹیول ،طاقت اور جبر سے نہیں بجھایا جاسکتا۔حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ضمانت کے حوالے سے پیشی کے موقع پرجج کی چھٹی ودیگر بہانوں سے کیس ڈیلے کرنا مناسب نہیں عوام کے اندر شک پیدا ہورہا ہے کہ جان بوج کر قید کو لمباکیا جارہا ضمانت کا حق دیکر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگرکو فوری رہا کیا جائے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ معززشہریوں کے گھروں میں رات گیے دروازے توڑکرسیکورٹی فورسزچھاپوں کے بھانے ایسے داخل ہوئے جیسے وہ بہت بڑے دہشت گردہواس طرح عوام کے دلوںمیں حکمرانوں سیکورٹی فورسزکیلئے کلمہ خیر کی توقع نہیں ہوگی گوادر جیسے پرامن مثالی شہر کو ہنگاموں کی طرف دھکیل کرتوڑپوڑ،لوٹ ماراور چادرچاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے ذمہ دار نااہل انتظامیہ ،سیکورٹی فورسزاورپولیس والے ہیںجنہوں نے عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کیا ۔گوادرمیں ٹرالروبارڈرمافیاز،شراب ،منشیاب ،چیک پوسٹوں پر تذلیل ،جرائم سے نجات ،پانی تعلیم وعلاج کی سہولیات مانگناجیسے مطالبے کیا غیر قانونی ہیں ۔لیکن بدقسمتی سے گوادرمیں سب نے ملکر معصوم عوام وقانونی حقوق مانگنے والوں سے دشمنی شروع کی جس کی وجہ سے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے خراب تر ہوئے ۔مائوں بہنوں کی تذلیل ،گالی گلوچ،زود وکوب کو بلوچ عوام کبھی معاف نہیں کریگی ۔ حکمرانوں ،سیکورٹی فورسزنے کسی مجرم کو پکڑناہے تو رات کے اندھیرے میں پکڑنے کی کیا ضرورت ہے گوادر کے عوام نے حالیہ بدلیاتی انتخابات میں جن نوجوانوں پر اعتماد کرکے کونسلرزبنائے سیکورٹی فورسزان کے گھروں پرچھاپے مارکران کی تذلیل کر رہے ہیں ان کی مائوں بہنوں پر بدوقیں تھان کر گرفتار کرتے ہیں گوادرپولیس سیکورٹی اور انتظامیہ نے جرائم پیشہ افرادکے بجائے پرامن جمہوری محب وطن لوگوں کوٹارگٹ بنایا جو مناسب نہیں ۔ گوادرکے شہریوں حق دو تحریک نے ہزاروں لوگوں کا دھرنا ،ریلیاں نکالی مظاہرے کیے لیکن دوماہ دھرنے ودیگر احتجاج میں کسی فردادارے ومکان اوردفتر کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا اس کے باوجودیہ انتظامیہ وسیکورٹی کی نظر میں یہ لوگ دہشت گرد شرپسند ہیں گوادر کے عوام کے امن خیر سگالی محبت کے جواب میں انتظامیہ سیکورٹی فورسزوحکومت نے کیا دیا۔
جماعت اسلامی حق دو تحریک اہلیان گوادر کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے ہم حق دوتحریک اہلیان گوادر کیساتھ ہے انشاء اللہ حق دوتحریک قائدین کی رہائی مقدمات ختم کرنے اورمطالبات منوانے حقوق کے حصول تک ہر فورم پر ان کیساتھ ہیں