سپریم کورٹ کاپی ای سی ایچ ایس میں گرین بیلٹ سے گرڈاسٹیشن ہٹانے کا حکم


کراچی ( صباح نیوز)سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے پی ای سی اییچ ایس سوسائٹی میں گرین بیلٹ پر گرڈ اسٹیشن کے قیام کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔منگل کو کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری میں پی ای سی ایچ ایس میں گرین بیلٹ پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے گرین بیلٹ پرگرڈ اسٹیشن کے قیام کا ازخود نوٹس لے لیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر کوئی سپریم کورٹ رجسٹری کے کاغذات بنالے توکیا عمارت اس کی ہوجائے گی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پی ای سی ایچ ایس والے کہاں ہیں،سامنے کیوں نہیں آتے  اورگمنام ہیں۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ شہر کے پارک، میدان سب بیچ دیے اورسارے رفاعی پلاٹس ختم کردیے،کے  الیکٹرک کو گرین بیلٹ پر گرڈاسٹیشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نے کے الیکٹرک، گرین بیلٹ کے مکینوں اور پی ای سی ایچ ایس کو نوٹس جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ نے گرین بیلٹ کلیئر کرانے کا حکم دیتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کے خلاف مکینوں کی درخواست مسترد کردی