نوجوان اپنی زندگیاں اسلام کے مطابق گزاریں تاکہ کامیاب ہو سکیں، عائشہ سید


لاہور(صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کی ڈائریکٹر تعلقات عامہ و سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید  نے کہا ہے کہ جب تک ریاست میں اسلامی نظام قائم نہ ہو اس وقت تک ملک میں انصاف قائم نہیں ہو سکتا۔

مقامی مدرسے کی طالبات و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے  عائشہ سید  نے کہا کہ انسانیت اور امت کی بقا قرآن وسنت سے جڑنے میں ہے۔

یقینا یہ مدارس پوری دنیا میں دین اسلام کی روشنی بکھیر رہے ہیں ۔ اسلام وہ دین زندگی ہے جو کہ انسان کو اس کی انفرادی زندگی، اس کے خاندانی نظام اور معاشرتی, سیاسی اور تمام زندگی کے شعبوں میں واضح ہدایت دیتا ہے ۔

انہوں نے کیا کہ جب تک ریاست میں اسلامی نظام قائم نہ ہو اس وقت تک ملک میں انصاف قائم نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کو وہ قیادت دیں گے جو اس ملک کو چلانے کی اہلیت رکھے اور اسلامی نظام کو زندگی کے تمام شعبوں میں نافذ کرے۔

بعد ازاں انہوں نے طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔