پی ٹی آئی سیاسی طورپرختم ہوچکی ہے، راناثنااللہ خاں


فیصل آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ عام انتخابات میںعوام مسلم لیگ ن کو پنجاب سمیت ملک بھرسے  کامیابی کاسرپرائزدیں گے ۔

پی ٹی آئی سیاسی طورپرختم ہوچکی ہے جبکہ اورکوئی جماعت سرپرائزنہیں دے سکتی۔14ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن کو12نشستوں سے منتخب کرکے واضح کردیاہے۔

میاں نوازشریف کی حب الوطنی پر کانام لے کرتوپوں کارخ تبدیل والے مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت اورپذیرائی سے پریشان ہیں اس لئے اب وہ اپنی مقبولیت کے خواہشمند ہیں مگراُن کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔”صباح نیوز” سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ عمران خان ٹولہ ملک اورقوم کے لئے کارآمدنہیں اُن کی ای وی ایم سمیت کوئی کارڈ اور مشین کارآمدنہیں ہوسکتی ۔

سڑھے تین برس میں حکومت نے ساڑھے تین سو فیصدمہنگائی کرکے عوام اورملک کوبدحال کیاہے کوئی ایک بھی ایساکارنامہ نہیں جسے سراہاجاسکے۔اب وقت بہت قریب ہے میاں نوازشریف واپس بھی آئیں گے اُن سمیت مریم نوازاوردیگرارکان اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات سے بھی سرخروہوں گے جبکہ عمران خان کااپنی جامعت سمیت سیاسی طورپرخاتمہ ہوگا۔

اُنہوں نے کہاکہ لاہورکے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کوپی ٹی آئی سمیت انٹی نوازشریف ووٹ ملاہے اگرپی ٹی آئی میدان  سے نہ بھاگتی توپیپلزپارٹی کو2018سے بھی کم ووٹ ملتا۔اُن کاکہناتھاکہ حکومتی ارکان اسمبلی عوام سے شرمندہ ہیں اوروہ عام انتخابات میں کس منہ سے عوام کے پاس جانے کاسوال کررہے ہیں مگرعمران خان خوداوراُن کے ساتھ غیرمنتخب ترجمان شرمندہ نہیں شائدوہ اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق نوشتہ دیواردیکھ چکے ہیں

دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ناظم قاری محمد ارشد ‘ ترجمان خالد محمو د اعظم آبادی’ رانا کلیم اللہ’ ڈاکٹر محمد شکیل’ حافظ محمد ذیشان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک پر اس وقت نااہل قیادت مسلط ہے جس نے ملک و قوم کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ترقی کی رفتار کو روک کر ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (ن) لیگ کی اتحادی جماعت ہے جنہوں نے ہر مشکل کی گھڑی میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے۔