اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،بلوچستان کی محرومیوں کو معاشی ترقی اور نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرکے دور کریں گے،وزیرِ اعظم شہباز شریف قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور سینیٹر ثنا جمالی سے گفتگو کررہے تھے
جنھوں نے وزیراعظم ہاؤس میں سے ملاقات کی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی، قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور سینیٹر ثنا جمالی نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور گوادر بندرگاہ کو مزید فعال بنانے کیلئے احکامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔