بھارتی فسطائی ہتھکنڈوں پر کشمیری خاموش نہیں رہیں گے،سید علی گیلانی


 سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فسطائی ہتھکنڈوں پر کشمیری خاموش نہیں رہیں گے بلکہ بھارت  سے آزادی کے لیے مزاحمت جاری رہے گی ۔

کے پی آئی  کے مطابق  سید علی گیلانی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے قتل و غارت جاری رکھتے ہوئے پچھلے ہفتے 6کشمیریوں کو شہید کیا۔  دوسری طرف  بھارتی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے  جموں و کشمیر میں لوگوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ۔این آئی ائے کی طرف سے لوگوں کو اسلئے تنگ کیا جارہا ہے تاکہ وہ  خاموش ہوجائیں۔

مزید پڑھیں:فرانسیسی صدراسلامو فوبیا ،امتیازی سلوک، نسل پرستی کی نمائندگی کررہے ہیں ،سید علی گیلانی

سید علی گیلانی نے کہا کہ ہم کشمیری عوام  کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو جائے خاموشی نہیں رہیں گے بلکہ  بھارت  سے آزادی کے لیے مزاحمت جاری رہے گی۔