حکمران لوٹی ہوئی دولت برآمد اور احتساب کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کے بم برسارہے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکمران لوٹی ہوئی دولت برآمد اور احتساب کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کے بم برسارہے ہیں۔خود شاہ خرچیاں ،عیاشیاں ،فضول خرچی کرتے ہیں جبکہ عوام سے قربانی کاباربارکہہ رہے ہیں۔شاہ خرچیاں ، سودی قرضے ،بدعنوانی اوربھاری سودی قرضوں کی وجہ سے معیشت تباہ ،مہنگائی عروج پر اور ملک دیوالیہ ہورہاہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کی رہائی،مقدمات ختم کرنے تک ہماری جماعت اسلامی کی جدوجہد کر رہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لیا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو پر جھوٹے سیاسی مقدمات بناکر انہیں پریشان کر رہے ہیں حق دوتحریک مقدمات قید وبند سے نہیں روکھی جائیگی عوام حق دوتحریک اور جماعت اسلامی کا ساتھ ہے سب جماعتوں کو آزمانے کے بعد ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اب بھی عوام کے پاس موقع ہے کہ ترقی وخوشحالی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگی اور اس طوفان میں صرف غریب کم آمدنی والے ،مزدوردیہاڑی دار تباہ ہوں گے ۔عوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں ۔ہر پریشانی اور مشکل میں جماعت اسلامی پارلیمنٹ اور سڑکوں وعدالت اور حکومت میں عوام کی نمائندگی کر رہی ہیں حل صرف جماعت اسلامی ہے ۔ نااہل حکمرانوں ،بدعنوانی ،ناانصافی کی وجہ سے عوام کی زندگی مصائب کا مسکن بن چکی ہے۔مہنگائی بے روزگاری ،جرائم نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔حکومت نے عوام کو آسانی دینے کے بجائے ساحل ،بارڈرٹریڈ،تجارتی صنعتی ،زرعی سرگرمیوں میں مشکلات پیداکر رہی ہے ۔سرحدپر آمدورفت ،تجارت مشکل بناکر تاجروں ،عوام سے بھتہ وپیسے طلب کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ اگرحکمرانوں کو نیت ٹھیک ،بدعنوانی نہ ہو تو بلوچستان کیساتھ پورے ملک کو کوریکوڈک ،سیندک اور سی پیک سے ترقی دی جاسکتی ہے بدقسمتی سے بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کے ثمرات سے محروم کیا جارہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔بلوچستان میں غربت بدعنوانی بے روزگاری اورمسائل حکمرانوں ،منتخب نمائندوں،خود ساختہ بااختیار اور باثرطبقات وجہ سے ہے بلوچستان وسائل سے مالامال لیکن بدعنوانی ،ناانصافی ،وسائل کی غلط تقسیم کی وجہ سے عام عوام پریشان ہیں بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کی جانب گیس لوڈشیڈنگ ،گیس کی بندش ،پریشر میں کمی ناانصافی ہے ۔آدھ بلوچستان بجلی کی سہولت سے محروم ہے دورویہ سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں موٹروے ،گرین بس ،میٹروبس اور ٹرین کی جدید سہولیات سے اہل بلوچستان کو کیوں محروم رکھا گیا ہے

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے پشاورپولیس لائن مسجد دھماکہ اوراس میں قیمتی شہادتوں پردکھ اور افسوس ،لواحقین سے ہمدردی ،شہداء کی مغفرت کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں،اسٹبلشمنٹ نے ملک کو دیوالیہ ہونے کیساتھ ایک بار پھر بدامنی کی طرف دھکیل دیا ہے امریکی مداخلت کی وجہ سے دہشت گردی اور آئی ایم ایف سے دوستی بھاری سودی قرضوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہوگیا ہے ۔عوام کو سائیڈ کرکے نام نہاد فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب قوم نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے قوم کو اعتماد میں لیکر امریکی غلام ناکام پالیسیوں پرنظرثانی امریکی دوستی وغلامی سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے قوم کے بجائے