سیالکوٹ(صباح نیوز)سیالکوٹ پولیس نے پریانتھا کماراکیس کے مزید 9ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ 9مزید ملزمان کی گرفتاری کے بعد کیس میں کل گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد149تک پہنچ گئی ۔ گرفتار ملزمان نے مزید تفتیش جاری ہے۔
پریانتھا کمارا کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت اوربعد میں نعش کو جلائے جانے کے واقعہ کو ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزرچکا ہے۔ واقعہ کے بعد سے اب تک پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے اورتفتیش جاری ہے۔ 149گرفتارملزمان میں سے بتایا جارہا ہے کہ19کے قریب مرکزی ملزمان ہیں اورویڈیوز اورسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان کو دیکھا گیا اوران19گرفتارملزمان کا واقعہ میں مرکزی کردارہے۔
واضح رہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر میں 800سے900افراد کو ملزم نامزدکیا گیا ہے۔ جبکہ متعلقہ حکام نے کیس کاٹرائل جیل کے اندر ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔