کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک کے بڑی مقتدرجماعتوں جو ہمیشہ اقتدارمیں ہوتے ہیں اور بیوروکریسی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہوگیا ہے ہر سطح پر لوٹ مار ،اقرباء پروری ،بدعنوانی کی وجہ سے مہنگائی وبے روزگاری اور قرضے بڑھ گیے ہیں ۔حکمران مولاناہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمات ختم ،انہیں فوری رہااورمطالبات پر عمل کریں جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کی طرح نہیں بلکہ دیانت دارانہ اسلامی سیاست خدمت واسلامی نظام کے قیام کیلئے کر رہی ہے عوام مسائل کے حل ،اسلامی نظام کے قیام اور ظلم وجبر بدعنوانی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بھاری سودی قرضے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پارٹیوں کے حکمرانوں کے تحفے ہیں حکمران قوم سے مخلص نہیں اس لیے مسائل میں کمی کے بجائے ملک دیوالیہ ہوگیا ہے عوام کو دو وقت کا کھانامیسر نہیں۔ حکمران پروٹوکول ،مراعات وشاہ خرچیاں ختم کرکے سادگی وقناعت شروع کریں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گوادر سے کل بھی کارکنوں کو گرفتار کیے گیے ہیں جس سے حکمرانوں کی نیتوں کا پتہ چلتا ہے حکمرانوں کا منصوبہ یہی ہے کہ گوادر وبلوچستان کے حالات خراب ہوجائے۔بلوچستان کو ریگستان بنانے والے آج بھی حکومت میں شامل اور یہ کسی کے خیر خواہ نہیں بلکہ ذاتی مفادات بدعنوانی کیلئے کوشاں ہیں۔ حکمرانوں کی بے حسی ،غفلت وکوتاہی کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھتی چلی جارہی ہے۔ بدترین مہنگائی ،بے روزگاری وبدعنوانی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے۔ ایک طرف گیس بند ہے ، لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، صنعتیں بند ہیں، کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں، مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں،لوگوں کو ادویات نہیں مل رہیں جبکہ دوسری جانب ساری پارٹیاں اقتدار کے حصول اور سیاسی مفاد پر اکٹھی ہیں۔غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں حل جماعت اسلامی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی بدعنوانی فرقہ واریت لسانیت اور موروثیت سے پاک حقیقی دینی جموری سیاسی پارٹی ہے جو حقیقت میں ہر پریشانی ومصیبت اور آفت میں پریشان حال عوام کیساتھ اور مدد کر رہی ہے اگر قوم جماعت اسلامی کو ایک بار موقع دے گی تو ہم مایوس نہیں کریںگے۔
سیلاب ہو یا زلزلہ جس انداز میں جماعت اسلامی نے قوم کی خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ہم اقتدار سے باہر بیٹھ کر ایک عظیم الشان خدمت خلق کا نیٹ ورک چلارہے ہیں اقتدار میں آخر ملک و قوم کی تقدیر بدل کررکھ دیں گے ۔ قوم نے سب کو آزما لیا اور بار بار آزمالیا ہے اب ان ظالموں سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ قوم کے پاس ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کا آپشن موجود ہے ہم جو نظام ملک کے اندر لانا چاہتے ہیں ، اس میں پروٹوکول نہیں ہوگا، نوکریاں فروخت نہیں بلکہ میرٹ پر ملیں گی ، ہر کسی کو انصاف ملے گا۔ہم ریاست مدینہ کے اصل داعی اور ملک کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کا نعرہ لے کر میدان میں اترے ہیں#