کوئٹہ (صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ہم نے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلو چ وحق دوتحریک کے قائدودیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف اوررہائی کیلئے 27جنوری کو صوبہ بھر میں احتجاج کی کال دی تھی مگر گوادر میں دفعہ 144کی وجہ سے ریلی ومظاہرے کی کال وواپس لیکر پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا مگرسربندن میں پولیس کی بھاری نفری نے جماعت اسلامی وحق دوتحریک کے کونسلرفریق خیال کے گھر واقعہ سربندن میں ان کے گھر کے سامنے تین کارکنان ذاکر امام،رحیم نذیر اور کلیم نذیر کو گرفتار کرلیا جو سراسر ظلم وجبر اور ناانصافی ہے،
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کیوں حالات ٹھیک ہونے کے بجائے خراب کر رہی ہے ؟ احتجاج سیاسی جماعتو ں کا بنیادی قانونی حق ہے دفاتر وگھروں میں اجتماعات دفعہ 144کی خلاف ورزی نہیں حق دوسربندن کے کارکنان کی بلاجوازگرفتاری اور پولیس کی بھاری نفری کی آمد سرکاری ہراسمنٹ ہے جماعت اسلامی اس کی مذمت کرتی ہے حکومت حالات خراب نہ کریں بلکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر گرفتارقائدین کو رہا مقدمات ختم گوادر کے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کریں اس قسم کے ہتھکنڈوں سے حالات خراب ہوں گے