وزیر خارجہ کا صحافی طارق وردک کے انتقال پر اظہارتعزیت


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے بیٹ رپورٹر، صحافی طارق وردک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تغزیتی بیان میں وزیر خارجہ نے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے وزیرخارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی  درجات کیلئے دعا  کی ہے کہااللہ مرحوم کے درجات بلندفرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء کریں،

علاوہ ازیں اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے بھی سینئر صحافی طارق وردک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا  فرمائے،واضح رہے کہ سینئر صحافی صحافی طارق وردک ہفتہ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔