ٹانک (صباح نیوز)ٹانک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں سکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ٹانک کے گاؤں چھدرڑ میں موٹر سائیکل سواروں نے انسداد پولیو سکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ شہید پولیس اہلکار کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او ٹانک سجاد احمد نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔