لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسداد منشیات عدالت کے جج نے پراسیکیوشن کی استدعا پرپاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اوررکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں پراسیکیوشن کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی ۔
دوران سماعت رانا ثناء اللہ خان اور دیگر ملزمان وعدالت میں پیش ہوئے۔تمام ملزمان نے اپنی حاضری مکمل کر ائی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت22جنوری تک ملتوی کردی۔