پشاور ہائیکورٹ بار کا لطیف آفریدی قتل کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ


پشاور (صباح نیوز) پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کا کیس لڑنے کا فیصلہ کر لیا

اس ضمن میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لطیف آفریدی کیس کے لیے وکلا کی6رکنی ٹیم قائم کر دی ۔

وکلا کی ٹیم میںعبدالفیاض، حسین علی، بیرسٹر عامر چمکنی، شبیر حسین گگیانی، محمد سعید خان اور اسفند یار شامل ہیں۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق وکلا کی یہ ٹیم ٹرائل کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک کیس کی پیروی کرے گی۔