خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری 17جنوری کو گورنر کو ارسال کردی جائے گی،وزیراعلیٰ محمود خان کا اعلان


پشاور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کیلئے سمری 17جنوری بروز منگل  گورنر کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ  قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انشااللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی گزشتہ روز تحلیل ہوچکی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی جس پر بلیغ الرحمان نے مقررہ وقت میں دستخط نہیں کیے اور پھر قانون کے مطابق اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔