استور میں برفباری جاری، 2 فٹ تک برف پڑنے سے بالائی علاقوں کا رابطہ منقطع


اسلام آباد(صباح نیوز)استورمیں برفباری جاری ہے اور اب تک 2فٹ تک برف پڑ نے سے بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

چلاس،دیامر،بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ اور نانگا پربت میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوہستان میں شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔

ملک کی حسین ترین وادی مالم جبہ میں ہر طرف سفیدی پھیل گئی ہے اور برفباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔

اس کے علاوہ شوگران،کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی جب کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی اور مظفرآباد سمیت کئی علاقوں میں بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔