بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک کار کو ٹکر مار دی


سری نگر۔۔۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میںبھارتی فوج کی گاڑی نے ایک کار کو جان بوجھ کر ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

فوج کی گاڑی نے ضلع کے علاقے ہاین میںجان بوجھ کر ایک کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو شہری موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو قریبی اسپتال لے جایاگیا جہاں سے انہیں خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا  ضلع ڈوڈہ کے علاقے خانکوٹ میں آج ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم تین افراد کی موت ہو گئی۔

ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے راج پورہ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا