آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے،شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔

اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا، ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی۔