پشاور(صباح نیوز)معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا نام آئے گا، عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے قاتل نے ایفیڈرین عباسی(حنیف عباسی)کو ساتھ بٹھا کر چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات لگائے، امپورٹڈ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی دعوی کیا تھا کہ ان پر وزیر آباد میں تین اطراف سے حملہ کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹا شخص قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کو ایک بھی گولی نہیں لگی۔