اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے ای اوبی آئی کے پنشنرز کو باآسانی ادائیگی کے لئے ون ونڈواپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کو آگاہ کردیا گیا اپریشنز ٹیمز کی مشاورت سے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے متذکرہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤ س میں شیخ فیاض الدین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے گزشتہ چار سالوں میں تقرری، ڈیپوٹیشن اور دوبارہ تقرریوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔
چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن نے کمیٹی کو ای اوبی آئی کے پنشنرز کو ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا تمام دفاتر میں ون ونڈو آپریشن کے قیام پر غور و خوض کیا گیا تاکہ بوڑھے پنشنرزاور بیواؤں کوبا آسانی مدد مل سکے ۔ ون ونڈو آپریشن کے لیے اقدامات بڑے شہروں سے شروع کیے جائیں گے۔ آپریشن ٹیم کی مشاورت سے میگا سنٹر پر کام ہورہا ہے ۔مناسب حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔ او پی ایف کے برطرف ملازمین کے مسائل کے معاملے پر سید جاوید حسنین کنوئینر شپ میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی۔