خیبر(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ایس ایچ او تھانہ باڑہ کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا ہے۔
خیبر پولیس کے مطابق مذکورہ نامعلوم ملزمان ایس ایچ او کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ایک اور واقعے میں خیبر ہی کے علاقے غیبی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
خیبر پولیس کے مطابق مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔