لاہور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز بند کردیئے گئے ۔
موٹروے پولیس کے مطابق ملک کی پانچوں موٹرویز پر شدید دھند چھائی رہی، موٹر وے ایم 5رکن پور انٹرچینج سے روہری ٹول پلازہ تک بند رہی،حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پرٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
موٹروے پولیس نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی، شہری غیرضروری سفر نہ کریں۔