وانا(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے مانڑہ سے تین مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جو آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں مولوی نور زمان، اس کا بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں۔ تینوں افراد کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا، جن کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔
ایک روز قبل ہی اغوا کئے گئے تینوں افراد کی لاشیں ملنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس نے کہا کہ بانڑہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے مولوی نور زمان، اس کے بیٹے اور بھتیجے کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے، جن کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی عمل کا آغاز ہوگیا ۔