صوبائی اسمبلیاں توڑناہوتیں تو آغازخیبرپختونخواسے ہو سکتا تھا،سعد رفیق


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے وہ ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑناہوتیں تو آغازخیبرپختونخواسے ہو سکتا تھا،اب بھی توڑ سکتے ہیں لیکن یہ ایک بلف کال تھی۔ فارن فنڈنگ پکڑے جانے کے بعد پھر عمرانی سیاست کے خرچے کہاں سے پورے ہونگے ؟نیازی صاحب کِک کی مار سے پنجاب اسمبلی نہ توڑ سکے ،البتہ اسمبلی توڑنے کی عمرانی بڑھک ایک کِک کی مار ثابت ہوئی ،کِِک باکسنگ کی بجائے کام،لیول پلینگ فیلڈ کیساتھ مقابلہ انتخابات میں کرینگے ،فی الحال کام کام اور صرف کام۔

ان خیالات کاخواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گورنرنے یاپنے آئینی اختیار کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی، اسمبلی نہ توڑنے کی گارنٹی لیکروزیراعلیٰ کی بحالی سمجھ آتی ہے مگر فیصلہ کے مطابق 18روز کی مہلت دیکربھی وزیر اعلیٰ کااعتماد کا ووٹ لینے پرخاموشی ناقابل فہم اورقانونی تقاضوں کے منافی ہے۔