راولپنڈی(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے شرکا میں اسناد تقسیم کیں اور انھیں مبارکباد پیش کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2023 کی گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے ۔ نیشنل سیکیورٹی کورس میں پاکستان کی سول سروسز اور مسلح افواج کے افسران نے حصہ لیا ۔اس کورس کا فوکس کورس شرکا کو جامع قومی سلامتی میں قومی قوت کے عناصر کے باہمی عمل کو سمجھنے کو یقینی بنانا ہے ۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل شرکا کو مبارکباد دی اور اسناد سے نوازا ۔۔