اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
سابق اٹارٹی جنرل اشتر اوصاف علی کے مستعفی ہونے کے بعد منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات ہوگئے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 100کے تحت تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔