اسحاق ڈار کی ملاقات، صدر عارف علوی کا معاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے پر زور


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ،جس میں صدر مملکت نے وزیر خزانہ کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور معاملات کا افہام و تفہیم سے حل کرنے پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ایوان صدر میں تقریب کی ریکارڈنگ ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

تقریب سے قبل صدر مملکت اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے اسحاق ڈار کو پیغام دیا۔قائد اور بچے کے عنوان سے تقریب کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے۔