اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یانہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپناوعدہ پوراکردکھایااسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یانہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہیں نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں ۔ان کی چوریوں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، دہشت گردی کی لہرہے اوریہ الیکشن سے فراری ہیں، صدرسپریم کمانڈرہیں اپناآئینی اختیاراستعمال کریں۔