ہارون آباد(صباح نیوز)ہارون آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 3سالہ بچی جاں بحق اور 2افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چک پکا جنڈ والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں مکان کی چھت گرنے سے عائزہ نامی 3 سالہ معصوم بچی زندگی کی بازی ہار گئی، واقعہ میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق زخمیوں میں 35 سالہ محمد عاشق اور 5 سالہ عائشہ کے نام شامل ہیں، جاں بحق بچی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔