راجن پور، شدید دھند کے باعث دوبسوں میں تصادم ،8مسافر جاں بحق ،متعدد زخمی


راجن پور(صباح نیوز) شدید دھند کے باعث ر اجن پور میں انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع ہر ہی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو شاہ والی اور روجھان ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیوحکام کے مطابق ایک مسافر بس پشاور سے کراچی اور دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی  ۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔