پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کا اہم ٹاسک چوہدری شجاعت کے حوالے، گرین سگنل کا انتظار

لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کا  اہم ٹاسک چوہدری شجاعت کے حوالے، گرین سگنل کا انتظار کیا جائے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری  نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پنجاب کی صورتحال پر حتمی فیصلے کو چوہدری شجاعت کی رضامندی سے مشروط کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں اہم فیصلے گئے تھے اور پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کو سونپنے پر اتفاق ہوا تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بھی چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی۔