اسلام آباد(صباح نیوز)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکی مروت کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد وں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں صدر عارف علوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
صدرِ مملکت نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔