راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 560سے زائدسیٹوں پرانتخابات ملک کی سیاست کی درودیوارہلادیں گے۔ جوکہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گااُن کومنہ کی کھانی پڑی ۔اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کوچت کردیاجواپنے آپ کوگروسمجھتے تھے ،جوعمران خان کودیوارکیساتھ لگانا چاہتے تھے وہ ہی دیواران پرگرگئی ہے۔الیکشن میں ہررکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حالت پے رحم کرے ،رکاواٹیں مت کھڑی کرے اورنوازشریف کوبلا ئے، نوازشریف نیوائیرلندن میں منائیں بیماری کابہانہ ختم کریں پاکستان آئیں۔خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت ہے پنجاب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کافیصلہ موجودہے اس لیے تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔