پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیراعلی سے تلخ کلامی،حسنین دریشک وزارت سے مستعفی


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کابینہ کے اجلاس میںوزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے تلخ کلامی کے تلخی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک احتجاجاً وزارت سے مستعفی ہوگئے ،سردار حسنین دریشک نے اپنا استعفی وزیراعلی کو بھجوادیا جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیر اعلی پنجاب سے تلخی کلامی ہوئی، صوبائی وزیر احتجاجا کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزرا بات کرنا چاہتے تھے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کیساتھ کابینہ اجلاس چلائوں گا، ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کر سکتا ہے

سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی، وزیر اعلی نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دی کہ میں پھر استعفی دے دیتا ہوں، اجلاس سے چلا جاتا ہوں کہہ کر صوبائی وزیر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد حسنین بہادر دریشک نے کابینہ سے مستعفی ہوتے ہوئے استعفی ارسال کر دیا، استعفی وزیراعلی کو بھجوادیا ہے جس کی تصدیق سردار حسنین بہادر دریشک نے بھی کر دی ہے۔