پی ڈی ایم کو منفی رویے پر نظرثانی کرنی چاہئے، عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا ناقابل فہم ہے، قومی دن پر ذاتی مفادات کی سیاست چمکانے کی کوشش بصیرت سے عاری سیاستدانوں کو زیب نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرلے گی، قومی دن پر لانگ مارچ کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرنی چاہئے، قوم پی ڈی ایم کے انتشار پسند فعل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔