لندن(صباح نیوز)مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے بشری بی بی کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کو ٹویٹر پر کوٹ ٹوئیٹ کردیا۔ مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا دھوکہ بازوں اور چوروں کا ایک اعلی تربیت یافتہ گروہ۔
خیال رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں بشری بی بی تحائف کی تصاویر کے بارے میں گفتگو کررہی ہیں۔ مبینہ آڈیو میں بشری بی بی سوال پوچھتی سنائی دے رہی ہیں کہ انعام خان آپ نے اصفر کو تصویریں کھینچنے کا کہا تھا؟ گھر میں باہر سے جو چیزیں آئیں ان کی تصویریں کیوں کھینچنی؟ آپ نے انعام کو چیزیں بھیجی ہیں وہ کہہ رہا ہے۔