ایم 6 موٹروے کرپشن کیس، سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کے ریڈ وارنٹس جاری


اسلام آباد(صباح نیوز) انٹرپول نے ایم 6سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبے میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم کی گرفتاری کے لیے ریڈوارنٹس جاری کرد یئے۔

تاشفین عالم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے حیدرآباد نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا۔سابق ڈی سی پر موٹر وے منصوبے میں 3ارب روپے سے زائد رقم کی خوردبرد کا الزام ہے۔

دوسری جانب گرفتار سابق ڈی سی مٹیاری کو مزید 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔