مسلم لیگ (ن)نے اسلام آباد میں بلدیاتی امیدواروں کو باقاعدہ ٹکٹ جاری کردیئے


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اسلام آباد میں 31مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کو باقاعدہ ٹکٹ جاری کردیئے۔

(ن)لیگ کی جانب سے اسلام آباد کی کل101یونین کونسلوں میں سے 84یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔جبکہ 17یونین کونسلوں پر امیدوار کھڑے نہیں کئے۔ 12یونین کونسلوں میں (ن)لیگ آزاد امیدواروں کی حمایت کررہی ہے۔چار یونین کونسلوں میں حکمران جماعت کی جانب سے امیدوار میدان میں نہیں اتارے گئے۔

(ن)لیگ اسلام آباد کے صدر اور سابق وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق ایک یونین کونسل میں جعلسازی کے زریعہ (ن)لیگی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔

(ن)لیگ کی جانب سے باقاعدہ طور پر 84امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔